خانہ کعبہ۔ – رائٹرز
  • حج سیزن کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد یعنی یکم ذیقعد کو عمرہ ویزوں کا اجرا روک دیا جائے گا۔
  • عمرہ ویزا کے لیے درخواست وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
  • گزشتہ دو سالوں سے مملکت کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ اور حج کی درخواستیں قبول نہیں کر رہی تھی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ سیزن شوال کے مہینے کے آخر تک جاری رہے گا۔

وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران مملکت عمرہ کرنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حج سیزن کی تیاریاں شروع ہونے کے بعد، یعنی یکم ذیقعد کو عمرہ ویزوں کا اجرا روک دیا جائے گا۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “بیرون ملک سے آنے والوں کو عمرہ ویزے اس ماہ کے آخر تک، یعنی 30 مئی تک جاری کیے جائیں گے، جس کے دوران غیر ملکی عمرہ زائرین مملکت آ سکتے ہیں۔”

عمرہ ویزہ کے لیے درخواست وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، جس میں منظور شدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ مملکت گزشتہ دو سالوں سے کورونا وائرس کی وبا کے باعث عمرہ اور حج کی درخواستیں قبول نہیں کر رہی تھی۔

تاہم اس سال وبائی مرض پر قابو پانے کے بعد مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین مملکت پہنچے ہیں۔

Written by Muhammad Bilal

Subscribe For Daily Latest Jobs